PFUJ ورکرز یونین وفد کی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی قیادت میں یونین کے وفد نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی ظہور احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل پر بات چیت کی ،اس کے علاوہ ان سے سینئر صحافی خالد جمیل کے خلاف کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد نےان گزارشات کو توجہ سے سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔