گھی 34 روپے،کوکنگ آئل 20 روپے کلوسستا

26 ستمبر ، 2023

لاہور ( سپیشل رپورٹر) گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی جس کے بعد درجہ سوم گھی کی قیمت 356روپے اور درجہ دوم کی قیمت 454روپے کلو ہوگئی۔ڈیلرزکے مطابق درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20روپے کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540روپے اور کوکنگ آئل 550روپے کلو ہوگیا ہے۔