پاکستان کیطر ف سے ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کیلئے فعال اقدامات کریں۔