با ڑہ ، چیک پوسٹ تعمیرکرنےکےخلا ف مظاہرہ، باڑہ تیراہ روڈ 5گھنٹے بلاک

26 ستمبر ، 2023

باڑہ (نمائندہ جنگ ) تحصیل باڑہ کے علاقے منڈی کس گراؤنڈ پر چیک پوسٹ تعمیر کرنے کے خلاف مشتعل عوام نے باڑہ تیراہ روڈ 5گھنٹے ٹریفک کے لئےبند کر دیا۔ مشران اور جماعت اسلامی باڑہ کے امیر خان ولی آفریدی کی سربراہی میں قبیلہ سپاہ کےسینکڑوں مظاہرین نےمشاورت کےبغیرچیک پوسٹ کی تعمیر کے مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر کام بند کرنے کامطالبہ کیا۔