بانی ایم کیو ایم کی 70 ویں سالگرہ لندن میں منائی گئی

26 ستمبر ، 2023

کراچی (جنگ نیوز)لندن، برطانیہ میں ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب روایتی جوش وخروش سے منائی گئی۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ ساتھ پنجابی، کشمیری ،سندھی اور دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔