ایمیزون نے اینتھروپک میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں قدم رکھ دیا

26 ستمبر ، 2023

پیرس (اے ایف پی) ایمیزون نے گزشتہ روز کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی فرم اینتھروپک میں 4 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا، کیونکہ آن لائن خوردہ کمپنی مائیکروسافٹ، گوگل اور اوپن اے آئی کے زیر تسلط اے آئی کی دوڑ میں قدم رکھ رہی ہے۔