اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکلاء پر واضح کردیاہے اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں کسی کو بلاوجہ التوا ء ملے گا،سپریم کورٹ میں اب مقدمات میں التواء دینے کا تصور ختم سمجھا جائے، وکلاء اور فریقین مقدمہ اپنے ذہنوں سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ،کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری اور اگلی سماعت میں دلائل پر فیصلہ ہوگا، یہ پیغام سب کیلئے ہے،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے اراضی منتقلی پر پابندی عائد کرنے والا؟کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانونی طور پر قائم شدہ ادارہ ہے جس میں وزیراعلیٰ کا اختیار نہیں بنتاہے،آپ حاتم طائی مت بنیں، ایسے تو بہت سے کھاتے کھل جائینگے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان او ر جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پیر کے روز کوئٹہ سریاب رنگ روڈ کی اراضی حوالگی کے معاہدے سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار عبدالعباس کے وکیل نے کہا کہ معاہدہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے زمین منتقلی پر بین Bain لگا دی ہے،جس پر فاضل چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ یہ بین کیا ہوتا ہے؟ اسکا ترجمہ کیا ہے؟ تو وکیل جواب دینے سے قاصر رہے ،اور کہا کہ معاہدے کی ڈیٹ سے ابتک سہراب رنگ روڈ سے متصل زمین تاحال خالی ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ڈیٹ ہوتی ہے یا تاریخ؟ آپ کسی ایک زبان میں دلائل کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ ایسے تو سمجھ ہی نہیں آتی ہے، دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی؟فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ کا موکل 35 سال بعد عدالت میںآگیاہے کہ معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہواہے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ درخواست گزار کے دوست حکومت یا انتظامی عہدوں پر آجائیں تو دعوی دائر کر دے ؟وکیل نے کہا کہ میرا موکل چاہتا ہے کہ اس کی باقی اراضی بھی کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لے لے، لیکن وزیر اعلیٰ نے زمین کے تبادلے پر بین عائد کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے اراضی منتقلی پر پابندی عائد کرنے والا؟وکیل نے التواء کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے حقائق پیش کرنے کیلئے ایک اور موقع دیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ذریعے سب کو پیغام ہے کہ اب کوئی التوا ء یا مہلت نہیں ملے گی، سپریم کورٹ میں بہت زیادہ مقدمات پہلے ہی زیر التواء ہیں، کسی بھی کیس میں اب ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری ہو گا۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، ملزم نے معروف اداکار پر چاقو کے 6 وار کئے...
اسلام آباد پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی...