اسلام آباد (این این آئی)پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف خواجہ طارق رحیم اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ایڈووکیٹ زاہد ایف ابراہیم نےبیانات سپریم کورٹ میں جمع کر دیئے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے معاملات ریگولیٹ کرنے کا اختیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں درخواست گزار راجہ عامر کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات کی تقسیم کا قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی آزادی کے قانون میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی عدالتی معاملات میں مداخلت اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، پارلیمنٹ عام قانون سازی سے آرٹیکل 184/3 کے اختیار کا طریقہ تبدیل نہیں کر سکتی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سے عدالتی امور کی انجام دہی تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ درخواست گزار راجہ عامر کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا ہے کہ فل کورٹ 1980ء کے رولز میں ترمیم کر سکتی ہے، بلا شبہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کی قانون سازی نہیں کر سکتی، درخواست گزاروں کے قانون چیلنج کرنے کے حق پر بھی سوال اٹھایا گیا، درخواست گزاران میں وکلاء اور صحافی ہیں، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر قانون چیلنج کر سکتے ہیں، ہائی کورٹس سپریم کورٹ سے متعلق قانون سازی دیکھنے کا فورم نہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ق نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...