سپریم جوڈیشل کونسل، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود کی رائے موصول

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) اعلیٰ عدلیہ کے ججزکے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کرنے والے اعلیٰ اختیاراتی ادارے سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر سینئرترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرعلی نقوی کے خلاف دائر 10 ریفرنسزپراپنی قانونی رائے دے دی ہے۔یہ ریفرنسزسابق چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال کیے تھے اور کونسل نے پھریہی ریفرنسزپرقانونی رائے حاصل کرنے کے لیے جسٹس سردار طارق مسعود کوبھجوادیے تھے جنھوں نے پیر کواس پر قانونی رائے دے دی ہے ذرائع کاکہناہے کہ اس قانونی رائے کے تحت ہی جسٹس مظاہرعلی نقوی کے خلاف دائر ریفرنسزمیں مزید کارروائی کرنے یانہ کرنے بارے فیصلہ کیاجائیگا۔اس سے قبل جسٹس طارق مسعودسابق چیف جسٹس عمرعطاء￿ بندیال ،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک کے خلاف دائر ریفرنسزپر بھی قانونی رائے دیتے ہوئے انھیں مستردکرچکے ہیں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی کے دورمیں جہاں مقدمات جلدنمٹانے کاکام جاری ہے ،وہاں سماعت میں تاخیر کاباعث بننے والے وکلاء￿ کوجرمانے بھی کیے جارہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم ترین کام اعلٰی عدلیہ کے ججزکے احتساب کے لیے بھی کیاجارہاہے اور سپریم جوڈیشل کونسل میں اس سلسلے میں درج کرائی گئی شکایات کوجانچاجارہاہے۔