اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایت کی ہےکہ 200ارب روپے سے 250ارب روپے تک وفاقی ترقیاتی پروگرام میں کمی لائی جائےاور غیر اہم اور صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کی جائے ، کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی کا اجلاس پیر کو ہوا ، سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کی برآمدی شعبے بالخصوص ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو سستی بجلی فراہمی کی تجویز وفاقی وزیر توانائی نے مخالفت کی اور کہا کہ اس سے بجلی کے بلوں میں پہلے سے پسے عوام پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا، وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دونوں وزرا سے کہا کہ برآمد ی شعبے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کر نےکےلیے قابل عمل حل تلاش کریں اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر خزانہ خود بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر کام کریں گی اور اضافی سبسڈی دیئے بغیر آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں قابل عمل حل پیش کیا جائے گا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے کہا گیا ہےکہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں جن کا گروتھ میں قابل ذکر کردار نہیں ایسے تمام منصوبوں اور سکیموں کو ختم کر دیاجائے ، پی ایس ڈی پی کا سالانہ بجٹ 950ارب روپے ہے اور اس کو آئی ایم ایف کے مالیاتی فریم ورک کے تحت لایا جائےگا، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بحالی کےلیے کمیٹی میں نجی شعبے کی شرکت ضروری ہے، وزیر توانائی نے کمیٹی میں کیپسٹی ادائیگیوں، این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن اور بجلی کی دوطرفہ فروخت کے متعدد معاملات پر روشنی ڈالی ، وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرواکنامک معاشی بحالی اور استحکام نجی شعبے کے اعتماد میں بحالی اور مقامی وسائل کو متحرک کرنے سے ہی ممکن ہے، اس کےلیے مختصر مدتی اور طویل مدتی اقدامات کیے جائیں گے، وزیر مواصلات ، وزیر میری ٹائم امور اور وزیر ریلوے نے کہا کہ افغانستان کی پاکستان کی کرنسی مارکیٹ تک رسائی ہے جس سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ریٹ پر دبائو آتا ہے، کمیٹی میں پھیلتی ہوئی رئیل سٹیٹ پر بھی غور کیاگیا اور اس سے مناسب انداز سے نمٹا جائے گا۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، ملزم نے معروف اداکار پر چاقو کے 6 وار کئے...
اسلام آباد پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی...