ناقص انجکشن، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 77، سندھ میں خرید وفروخت پر پابندی

26 ستمبر ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ ڈیسک ) پنجاب میں اویسٹن انجکشن سے بینائی متاثرہونے والے افراد کی تعداد 77ہوگئی۔، سندھ میں انجکشن کی خریدوفروخت پر پابندی۔،انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم ملتان سے گرفتار، کوتاہی پرپنجاب کے 6 اضلاع میں 11ڈرگ انسپکٹرز معطل ، حکومت کا آنکھوں کی ادویات کی سپلائی مانیٹرنگ کے بعد خود سپلائی کا فیصلہ، انجکشن کی فروخت کیلئے قانون سازی پر غور۔پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اویسٹنانجکشن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ۔لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔انجکشن کیس میں کوتاہی اور غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر پنجاب کے 6اضلاع کے 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔