پیٹرول کی قیمتوں پر قیاس آرائیوں سے بچا جائے، ترجمان اوگرا

26 ستمبر ، 2023

سلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔ قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے کام میں خلل آسکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔