لاہو(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف طے شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں،انشااللہ پوری قوم ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ن لیگ نے بیرون ممالک موجود پارٹی رہنمائوں کو 3روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کر دی ،مسلم لیگ (ن) نے10لاکھ کارکن لانے،کامیاب سیاسی پاور شو کیلئےتمام ڈویژنز کو ٹارگٹ سونپ دیئے گئے۔شہباز شریف نے تمام پارٹی رہنمائوں کے لئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 21اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریںاور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) سے لندن میں ملاقات کے لئے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ (ن کے عظیم الشان استقبال کے لئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر کامیاب سیاسی پاور شو کے لئے لاہور سمیت تمام ڈویژنز کو ٹارگٹ سونپ دیئے ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 21اکتوبر کو پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 10لاکھ کارکن لانے کے لئے تمام ڈویژنز کو ٹارگٹ بھی سونپ دیئے گئے ہیں ۔ مینار پاکستان کے گرائونڈ میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کے الگ الگ پنڈال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس سے پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی نمایاں ہو جائے گی۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...