معیشت کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد کر ینگے ،امریکی سفیر

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا اور معیشت کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں مدد کرے گا، انہوں نے یہ یقین دہانی پیر کو نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے ملاقات میں کرائی ، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔