کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد میں ماں اور بیٹے کو قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینکنے کی ہولناک واردات ہوئی ، گھر کے ملازم فیصل نے اپنے 2ساتھیوں سے ملکر شائستہ کمال اور ہادی جمال کو نشہ آور گولیاں دیں اور گلہ گھونٹ کر مار ڈالا ، گھر میں کھڑی گاڑیاں لیکر فرار ہوگئے، ماں بیٹے کیٹرنگ کا کام کرتے تھے اور دونوں کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے 2ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 4مکان نمبر 1/8 4a میں واقع کنوئیں سے خاتون اور انکے بیٹے کی لاشیں ملیں ، دونوں کی شناخت 58سالہ شائستہ کمال زوجہ جمال الدین مشیر صدیقی اور 37سالہ ہادی ولد جمال کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ شائستہ کی بیٹی نور الشفاء نے 20ستمبر کو اپنی والدہ اور بھائی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 411/23 زیر دفعہ 365 پولیس نے ناظم آباد تھانے میں درج کیا تھا۔ نورالشفاء نے بتایا تھا کہ اسکی والدہ اور بھائی سے اسکا آخری رابطہ 18ستمبر کو ہوا تھا اسکے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ، نورالشفاء نے یہ بھی بتایا تھا کہ گھر میں دونوں گاڑیاں بھی موجود نہیں ۔پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کو بنیاد بنا کر ان کے ملازمین اور دیگر افراد سے تفتیش کی تو دوران تفتیش فیصل نامی ملازم کے بیان اور ٹیکنیکل معلومات میں فرق آنے پر پولیس کو شک گزرا، فیصل سے مزید تفتیش کی گئی تو کچھ اور لوگوں کو مشکوک پایا گیا۔ فیصل سے مزید معلومات لیں جس کی بنیاد پر پولیس نے وحید نامی ملزم کو گرفتار کیا اور دونوں کے بیانات کی روشنی میں معلوم ہوا ہے ملزم فیصل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کے نیت سے ہادی کے گھر میں داخل ہوئے۔فیصل چونکہ انکا ملازم تھا اس لئے اس نے شناخت کے ڈر سے اپنے دونوں ساتھیوں کے ہمراہ دوران ڈکیتی ماں بیٹے کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کرکے گھر میں موجود پانی کے کنواں میں ان کی لاشوں کو ڈال دیا اور کنواں کا ڈھکن بند کردیا۔ واردات کے بعد تینوں ملزمان گھر میں کھڑی 2 گاڑیاں ہائی روف اور ہنڈا سٹی بلیک اور اسکی فائل لیکر فرار ہوگئے تھے ،پولیس کے مطابق دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ انکے تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔دونوں لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن حفیظ بگٹی نے بتایا کہ سی ڈی آر سے ملازم فیصل کی مشکوک حرکات رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماں بیٹا گھر میں رہتے تھے اور کیٹرنگ کا کام کرتے تھے۔ فیصل نے ساتھی ملزم ذیشان اور وحید کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھ کے گلہ دبا کر انھیں قتل کیا اور لاشیں گھر کے ہی کنویں پھینک دیں، قتل کرنے سے قبل مقتولین کو نشہ آور ادویات بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمان نے گھر سےگاڑیاں چوری کیں ایک گاڑی کباڑی کو فروخت کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفر کرداد تک پہنچایا جائے گا، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائیگا اور پوسٹ مارٹم کے بعد جو نشہ آور ادویات قتل سے پہلے دی گئی ہیں انکی تفصیلات مل جائیں گی۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، ملزم نے معروف اداکار پر چاقو کے 6 وار کئے...
اسلام آباد پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی...