کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بھارتی مظالم کا شکار مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے، حکومت پاکستان سے پناہ دینے کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 70 سالہ محمد حسنین اور اس کا 31 سالہ بیٹا اسحاق امیر دہلی سے تعلق رکھتے ہیں،دہلی جعفر آباد میں ہندو دہشت گردوں نے کئی دفعہ ظلم کا نشانہ بنایا، متاثرہ بھارتی شہری پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کے تحت نیو دہلی سے 5 ستمبر کو ویزے پر دبئی کا سفر کیا،ابوظہبی سے 7 ستمبر کو افغانستان کا ویزہ لیا، 8 ستمبر کو کابل پہنچے، باپ بیٹا کابل سے ہوائی سفر کرکےقندھار پہنچے، ٹیکسی سے اسپین بولدک بارڈر پہنچے پھر چمن بارڈر سے ایجنٹ کی مدد سے پاکستان پہنچے۔ ٹیکسی والے کو 10 ہزار روپے دے کر کوئٹہ آئےٹیکسی والے نے مزید 50 ہزار روپے لیکر کوئٹہ سے حب پہنچایا، باپ بیٹاحب سے رکشہ میں کراچی آئے، پولیس سے خود رابطہ کیا، پولیس نے ایدھی سینٹر پہنچایا ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں ایدھی ہوم سہراب گوٹھ قیام پذیر ہیں، باپ بیٹا نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے بتایاکہ مسلمانوں کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے، کسی بھی صورت بھارت واپس جانا نہیں چاہتے۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...