پنجاب، مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی، ڈائر یکٹر لیبر

26 ستمبر ، 2023

فیصل آباد(اے پی پی)ڈائر یکٹر لیبر ویلفیئر (ایسٹ)رائےیسین سرفراز نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پنجاب نے مزدور کی کم ازکم اجرت میں 28 فیصد اضافہ کرکے ماہانہ اجرت 32ہزار روپے ماہانہ مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ تندہی سے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے تمام صنعتی وتجارتی ادارہ جات کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم ازکم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ انسانی وسائل نے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے اورایسٹ زون میں فیکٹریز،دکانوں اور تاجر تنظیموں سے میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔