سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پاکستان میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان میں سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک 2028تک زرعی کارپوریٹ فارمنگ میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی، زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولیات کی فراہمی کےلیے پلان کو حتمی شکل دی جاچکی اور ابتدائی کام مکمل کر لیاگیا ، ذرائع کے مطابق زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا آغاز ہو چکا اور ہزاروں ایکڑ اراضی زرعی فارم کیلئے الاٹ کی جاچکی اور اس پر جدید فارمنگ شروع ہو رہی ہے جبکہ معدنیات ، آئی ٹی اور توانائی کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری متوقع ہے، ایس آئی ایف سی کے مطابق پاکستان میں دوست اور برادر ممالک زرعی شعبے میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گےاور ملک میں کارپوریٹ فارمنگ کا کلچر فروغ پائے گا، یہ اقدام ایس آئی ایف سی کے تحت ہوگا،پیر کو ترکی کے سرمایہ کاری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا ، وفد کی قیادت ترکی کے سفیرڈاکٹر مہمت پاکیسی نے کی ، انہوں نےڈی جی ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، ایس آئی ایف سی کے اقدامات کی تعریف کی اور ترکی سے مزید سرمایہ کاری لانے کے عزم کا اعادہ کیا ، ڈی جی ایس آئی ایف سی نے ترکی کےسفیر کو موجودہ اور تازہ ترین ترکی سے ہونیوالی سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ۔