پٹرول، ڈیزل کے بعد سریا بھی مہنگا ، تعمیراتی سامان کی قیمت بلند ترین سطح پر

26 ستمبر ، 2023

کراچی (پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے,اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں دیگر تعمیراتی سامان بھی مہنگا ہوا ہے اور اب گھروں کی تعمیر آسان نہیں رہی، 7000روپے اضافے کے بعد سریے کی نئی قیمت 295 روپے فی کلو جبکہ فی ٹن 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ کاریگروں کی اجرت ،بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔