کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر کے انتخابات میں برسراقتدار گروپ کے تمام 15 امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بزنس مین گروپ(بی ایم جی) نے کراچی چیمبر کے سالانہ انتخابات برائے 2023 میں کامیابی حاصل کر لی جس میں بی ایم جی کے تمام 15 امیدواروں نے 43485 ووٹ حاصل کیے جبکہ واحد حریف جو ایک نشست کے لیے لڑ رہا تھا صرف 315 ووٹ لے سکا۔اعلامیہ کے مطابق کراچی چیمبر نے اس سال روایتی ووٹنگ کی سہولت کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ بھی متعارف کرائی جسے کے سی سی آئی کے ممبران نے بہت سراہا ۔ ای ووٹنگ کی سہولت کو زبردست پذیرائی ملی کیونکہ 38285 ووٹ ای ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے جبکہ باقی 5505 ووٹ مینوئل ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے۔انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ممبران میاں ابرار احمد، آغا شہاب احمد خان اور عبدالناصر رنگون والا نے بتایا کہ تنویر باری نے سب سے زیادہ 2917 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح محمد اقبال خمیسانی نے 2911 ووٹ،عامر اقبال نوی والا 2911 ووٹ اور شعیب سلطان 2911 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ابراہیم مصطفیٰ احمد شمسی 2909 ووٹ،محمد فاروق زاہد 2906 ووٹ،وارث ضیاء 2904 ووٹ،احمد عظیم علوی 2903 ووٹ،سہیل شمیم فرپو 2902 ووٹ،محمد اسلم ناتھانی 2898 ووٹ،عاطف طارق 2898 ووٹ،چوہدری عامر عبداللہ 2897 ووٹ،محمد شعیب 2890 ووٹ،اسلم پکالی 2870 ووٹ اور شیخ وقاص انجم نے 2858 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالرؤف صرف 315 ووٹ حاصل کر پائے۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، ملزم نے معروف اداکار پر چاقو کے 6 وار کئے...
اسلام آباد پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی...