کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیا، پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پیر کی رات ساڑھے دس بجے پاکستانی ٹیم کے 33؍ پاسپورٹ پی سی بی حکام کے حوالے کئے گئے۔ پی سی بی نے بھارت سے ویزے جاری نہ ہونے پر آئی سی سی کو خط تحریر کیا تھا جبکہ پاکستان سے بھارت جاکر کوریج کرنے والے صحافیوں کو آئی سی سی کی جانب سے ایکریڈیشن کی کنفرمیشن مل گئی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد میں پاکستانی ہائی کمیشن سے سفارش کی ہے کہ ان صحافیوں کو ویزے دیئے جائیں لیکن کوریئر کمپنی ویزے کی درخواستیں لینے سے انکار کررہی ہے۔ آئی سی سی کو بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں غیر منصفانہ طرزعمل اختیارکیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کے مطابق یقین دہانی کے باوجود پاکستان کے ساتھ غیر مساوی سلوک رکھا جارہا ہے جس پر ہمیں سخت تحفظات ہے، تمام صورتحال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال سے گزرنا پڑرہا ہے، ورلڈ کپ تیاری کی تیاری کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم کرنے پر مجبورکیا گیا۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...