ڈیجیٹل لون ایپس سے قرض فراہمی کے چارجز کی حد کا تعین

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ڈیجیٹل لون ایپس سے قرض فراہمی کے چارجز کی حد کا تعین ، مجموعی چارجز قرض کی اصل رقم سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں،ایس ای سی پی ،سرکلر جاری ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ اور قرض کی فراہمی کے ذمہ دارانہ طریق کار کو فروغ دینے کے پیش نظر، ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے جامع ریگولیشنز جاری کئے ہیں۔ ان نئے سرکلر کے تحت ان نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے قرض کے چارجز کے حد کا تعین کر دیا گیا ۔