آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی، وزارت آئی ٹی کواسٹیک ہولڈرز کی تجاویز موصول

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( مصنوعی ذہانت) پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے تجاویز موصول،تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی، ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزارت سمیت دیگر وزارتوں کے سرکاری افسران کے علاوہ صنعت اور تعلیمی اداروں کی نمائندگی بھی ہوگی،کمیٹی پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اورمسودے میں تبدیلی کی بھی سفارش کرے گی، وزارت قانون سے منظوری کے بعد پالیسی کا مسودہ مزید منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔