پی پی لاہو رکے سابق صدر عزیر الرحمان چن 61کروڑ روپے کے بجلی نادہندہ

26 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) بجلی کے بلوں کی مد میں 61کروڑ روپے کے نادہندہ پیپلزپارٹی لاہور کے سابق صدرحاجی عزیزالرحمان چن کی جائیدادیں نیلام کردی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں ضلعی حکومت کے افسران نے عزیز الرحمان چن کی ملکیتی اقرا کولڈ سٹوریج کا دورہ کیا، عزیز الرحمان چن 61 کروڑ 26 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ان کی ملکیتی رحمان سٹیل مل لیسکو کی 25 کروڑ 94 لاکھ روپے ، صدیق آئرن انڈسٹری 35 کروڑ 31 لاکھ کی نادہندہ ہیں۔