کراچی (جنگ نیوز)سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کی تہلکہ مچاتی نئی ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کا منگل سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ محبت کی اس حسین کہانی کو نادیہ اختر نے اپنے قلم سے تراشہ ہے جبکہ دلکش عکس بندی سے سید وجاہت حسین کی ہدایات نے جان ڈال دی ہے۔ ڈرامے کی میگا اسٹار کاسٹ میں طلحہ چہور، اقرا عزیز، اَرسہ غزل اور نور الحسن کے ہمراہ ساتھی فنکاروں نے بڑی چاہت سے کرداروں کو نبھایا ہے۔ گھر والوں کی طبیعت سے خائف اپنی محبت کو ارینج میرج کا روپ دے کر ”منت“ اور ”مراد“نئی زندگی کی شروعات کرنے والے ہیں۔ ڈرامے کے گیت ”لال سوٹ“ میں سرمد قدیر کی شاعری، کمپوزیشن اور آواز نے جہاں محبت کو زباں دی ہے وہیں اس ڈرامہ سیریل کے دوسرے گیت ”دِل بارا“ میں قمر ناشاد کی شاعری، نوید ناشاد کی کمپوزیشن اور عاصم اظہر کی جادو بھری آواز نے کہانی میں آنے والے نشیب و فراز کا احساس دلا دیا ہے۔ اپنی محبت میں شراکت کو برداشت نہ کرنے والے منت اور مراد کے گھر والے کیا دو دلوں کی چاہت کو دل سے اپنانے والے ہیں اور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس شادی کو سسرال کی تلخیوں سے کیسے بچانے والے ہیں؟۔ یہ سب کچھ ناظرین میگا ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کے پریمیئر میگا ایپسوڈ کی صورت منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے لئے مخصوص سی 32 اے طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔ امریکی نائب صدر خود طیارے...
تہران ایران میں آج سے تمام بینک کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایرانی شہر کاشان میں امریکی اور...
کراچی تجزیہ کاروں مظہر عباس، سلیم صافی، فخر درانی، اعزاز سید، بینظیر شاہ، محمل سرفراز، ڈاکٹر منہاس مجید اور...
دبئی امریکی شہر بوسٹن میں 10 بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کی سازش کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ...
کراچی ایران امریکہ اسرائیل جنگ روکنے کے بعد مذاکرات کے موقع پر مشرق وسطی کا فلائٹ آپریشن بحالی کی جانب گامزن...
کراچی ایران حملے، امارات کا قومی سلامتی و دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان، عالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے...
کراچی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24پر ایران سے پاکستان آنے والی دو پروازیں سب سے زیادہ ٹریک کی گئیں۔...
اسلام آ باد دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات...