کراچی( سید محمد عسکری) ڈیپوٹیشن پر پابندی کے عدالتی حکم اور سندھ میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مقبول باقر کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ موجودگی کے باوجود ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تقرریوں کا عمل جاری ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سیکرٹری ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ نے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایسی عجیب غریب تقرری کردی ہے جو اپنی مثال آپ ہے اور یہ تقرری ایسے وقت کی گئی ہے جب تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ 18کے افسر عاشق حسین کو ڈیپوٹیشن پر ایک برس کیلئے سینئر ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے وہ گریڈ 20کے ڈائریکٹر کے مساوی ہوں گے اور بطور سینئر ڈائریکٹر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےروز مرہ کے امور کو دیکھیں گے۔ ادھر برسوں سے محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات نگراں وزیر تعلیم کے گریڈ 17کے پرائیویٹ سیکرٹری عبدالحلیم سومرو کو تاحال اصل محکمہ نہیں بھیجا گیا ہے اور اب انہوں نے نگراں حکومت میں بھی اپنا اثر رسوخ اور کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔ عبدالحلیم سومرو کا تعلق محکمہ بہبود خواتین سے ہے اور سابق وزیر تعلیم سردار شاہ کے دور میں تبادلے و تقرریاں کا پورا نظام ان کی مرضی سے چلتا تھا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی سے...
اسلام آ باد وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔گزشتہ...
کراچی پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف،...
اسلام آ باد فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قومی نوعیت کے 16منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے ۔این ایچ اے نے فنڈنگ نہ ہونے...
اسلام آبادبجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ فی یونٹ قیمت میںایک روپے 72 پیسے اضافے کاا مکان،سینٹرل پاور پرچیزنگ...
کراچی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ممکن ہے مدت صدارت کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم کا انتخاب لڑوں، میں وہاں خاصا مقبول...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 20 پولیس افسر نوید احمد نثار...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت کا...