لاہور میں پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح انجکشن سے متاثرہ مریض وزیراعلیٰ کے سامنے رو پڑے، انصاف ہو گا، محسن نقوی

26 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال میں زیر علاج یر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے والے مریضو ں بشیر احمد،شاہد سلیم،منظور حسین،عائشہ،مسز زاہدہ اور افشاں بی بی سے ملاقات کی، تیمارداری کی اور کہا انصاف ہو گا،مریض اور لواحقین وزیراعلیٰ کو صورتحال بتاتے ہوئے رو پڑے،بزرگ مریضہ کی بیٹی نے روتے ہوئے کہا ماں کی دونوں آنکھیں چلی گئیں،ملزموں کو پکڑیں ،وزیراعلی نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی اور کہا کہ ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ان کے خلاف پرچے درج کر لئے گئے ہیں ،گرفتاری کے لیے ریڈ ہورہے ہیں ۔ وزیراعلی ٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہم نےمتاثرہ افراد کوعلاج معالجہ کی بہترین خدمات فراہم کرنے کی آفر کی ہے ، ذمہ داروں کو چھوڑا نہیں جائے گا،ہمیں تعین کرنا ہے کہ انجکشن میں مسئلہ تھا،ٹرانسپوٹیشن میں مسئلہ تھایا ٹمپریچر کا مسئلہ تھا۔انجکشن لاہور سے بن کر صادق آباد جاتے ہیں،دیکھنا ہے کہ مسئلہ کہاں ہے، ۔ڈرگ انسپکٹر کی کوتاہی ہے کہ اس نے یہ انجکشن بکنے کیوں دئیے۔سارا معاملہ پرائیویٹ ہسپتال میں ہورہا تھا تو ہیلتھ کیئر کمیشن کہاں تھا؟ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹر کو جواب دینا پڑے گا، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے جم خانہ مال روڈسے جیل روڈ تک بننے والی ظفر علی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کیا معائنہ کیا اورمعیار کاجائزہ بھی لیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ماہ تک موجودہ پلاسٹک روڈ کا جائزہ لے کر مزید پلاسٹک روڈزبنائیں گے۔مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا پلاسٹک روڈکم ازکم 10سال تک چلتی ہے ،بارش کے پانی سے جلد ٹوٹے گی نہیں، تعمیر پر 6 کروڑ کی جگہ 2 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپان کے سفیرواڈا مٹسو ہیرو نے ملاقات کی،، وزیر اعلی پنجاب سے شاہی قلعہ میں رنجیت سنگھ رانا کی قیادت میں یورپ سے آنے والے سکھ دل(گروپ) کے162رکنی وفد نے ملاقات کی۔