کراچی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس ملی کو پھانسی دینے کا آئیڈیا دیدیا، سابق صدر ملک کے اعلیٰ ترین جنرل کے خلاف تشدد کو ہوا دینے لگے؛ امریکہ کا پریشان کن ردعمل ۔ سابق امریکی صدر اور اگلا صدر بننے کے لئے ایک سرکردہ امیدوار نے مشورہ دیا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ جنرل کو موت کی سزا دی جائے۔ اس غیر معمولی سزا کا کسی اور بھرپور جمہوریت میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل پر ہلہ بولنے کے بعد چین کو یقین دلانے کیلئے مارک ملی کی فون کال ایک ایسا عمل تھا جس کی گزرے وقتوں میں سزا موت ہوتی۔ (فون کال کی درحقیقت ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے واضح طور پر منظوری دی گئی تھی۔) ملی کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں دی اٹلانٹک میگزین کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کی جانب سے ملی کے پروفائل کی اشاعت کے بعد سامنے آئیںجنہوں نے ان طریقوں کی تفصیلات دی تھیں جن میں ملی نے ٹرمپ سے آئین کو بچانے کی کوشش کی۔
کراچی جیو نیوز پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ...
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت و اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس بلالیا، قومی اسمبلی اجلاس میں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پار لیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد میں ہو گا۔ اجلاس...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایشین فنانشل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی...
کراچی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارت خانے میں میڈیا سے معاملہ کرنے والے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں...
اسلام آباد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری...