پٹرولیم قیمتیں عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ،قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ،اوگرا قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے،قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے کام میں خلل آسکتا ہے

26 ستمبر ، 2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔ قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے کام میں خلل آسکتا ہے۔