’’ اڈیالہ جیل میں ملک کے پانچویں سابق وزیراعظم کا انتظار‘‘

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (فاروق اقدس/خصوصی رپورٹ) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اپنے ’’اہم اسیروں‘‘ کے حوالے سے تاریخی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔۔ پیر کو رات گئے تک اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو اپنے ’’نئے مہمان‘‘ کا انتظار رہا۔ اڈیالہ جیل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پاکستان کی منفرد حیثیت رکھنے والی وہ جیل ہے جس میں ملک کے چار منتخب وزرائے اعظم جن میں تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف، سید یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی شامل ہیں اور اب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جو سابق وزیراعظم بھی رہے ہیں کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ’’سکونت پذیر‘‘ ہونے کی خبریں ہیں۔