نواز شریف کو وطن واپس اور عمران خان کو باہر آنا چاہئے، علی محمد

26 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس اور عمران خان کو باہر آنا چاہئے، عمران خان کے بغیر الیکشن ایسے ہی ہوں گے جیسے بغیر پچ کے کرکٹ میچ کھیلا جائے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو بڑھتی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی روکنا اور لوگوں کو ریلیف دینا جانتی ہے، پیپلز پارٹی ایک سال کے اندر مہنگائی کنٹرول کرسکتی ہے۔