شہباز شریف کی لندن واپسی قانونی امور پر مشاورت کیلئے تھی،ملک احمد

26 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی لندن واپسی قانونی امور پر مشاورت سے متعلق تھی، سپریم کورٹ کا نیب ترامیم سے متعلق فیصلہ پاکستان کے خلاف ہے،نمائندہ جیو نیوز اویس یوسف زئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت سارے کیسوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے نہ صرف ریلیف ملا ہے بلکہ غیرمعمولی ریلیف بھی ملا ہے،نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت ہوجائے تب بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہے، عمران خان آئندہ عام انتخابات سے پہلے کسی صورت جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، عمران خان ایک لمبے عرصے کیلئے جیل میں ہیں، انتخابات کے کچھ عرصہ بعد شاید انہیں رہا کیا جائے گا۔