خود فلسطین اوسلو ون معاہدے کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرچکا

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( تبصرہ،فرخ سلیم) پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیاجانا ایک بہت ہی حساس اور جذباتی معاملہ ہے۔ اس حوالے سے سیکڑوں سیاسی، تاریخی اور سماجی فیکٹرز کارفرما ہیں۔ اس حوالے سے مزید جو چیز بہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ ( اسرائیل کو) تسلیم کیے جانے پرغور کرنا پاکستا ن کی امتیازی صورتحال اور ان بکثرت چیلنجوں کے سیاق وسباق میں سانچے میں کیاجانا چاہیے۔ کیا پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے؟ جو چیز یقینی ہے وہ یہ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیاجانا بین الاقوامی رویات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور اس سے بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں پاکستان کی اسٹینڈنگ بڑھے گی یہ بھی مت بھولیں کہ خود فلسطین اوسلو ون معاہدے کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے معیشت اور دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔ اپنی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے جاناناتا ہے ان میں اس کی زرعی، سائبر سیکورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔