شاہد خاقان نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اشارہ دیدیا

26 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اشارہ دے دیا، ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں جنرل باجوہ رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے ، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا، پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں ، نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔