مزید 15 نیب ریفرنسز احتساب عدالتوں کو منتقل ، نوٹس جاری

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے بعد مزید 15 ریفرنسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں جمع کرا دئیے گئے۔ رجسٹرار آفس میں ریفرنسز کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد مزید 15 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں جمع کرائے گئے جن میں سے احتساب عدالت 1میں چھ احتساب عدالت 2 میں ایک جبکہ احتساب عدالت نمبر 3میں آٹھ ریفرنسز جمع کرائے گئے۔ ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے احتساب عدالت 1 اور 2 میں جمع کرائے گئے ریفرنسز کے ملزمان کو نوٹس جاری کر دئیے ۔