نواز شریف کا خفیہ نوٹ ان کے بیانیے سے متصادم ہے

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (انصار عباسی)نواز شریف کی جانب سے جنوری 2020ء میں جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خواجہ آصف کو بھیجا جانے والا خفیہ نوٹ ان کے اس بیانیے سے متصادم ہے جو وہ سابق آرمی چیف اور دیگر کیخلاف اپنی حکومت کیخلاف 2017ء میں سازش کے حوالے سے استعمال کر رہے ہیں۔ نون لیگ نے جنوری 2020ء میں غیر مشروط انداز سے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قانون سازی کی حمایت کی تھی۔