کراچی (جنگ نیوز) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی گرفتاری کیلئے تیار ہے۔ اگر عدالت سے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو ضمانت نہیں ملتی تو وطن واپسی پر ہمیں انہیں گرفتار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ کے بیان پر ن لیگ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے حد سے تجاوز قراردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں نگراں وزیر داخلہ کا اینکر پرسن نے سرفراز بگٹی سے سوال کیا کہ نواز شریف بطور ملزم نہیں بلکہ سزا یافتہ مجرم کے طور پر وطن واپس آرہے ہیں، وہ عدالتوں کو مطلوب ہیں، کیا حکومت انہیں گرفتار کرے گی؟سرفراز بگٹی نے جواب دیا کہ اس کام کے لیے کوئی زیادہ تیاری نہیں چاہئے، اگر کوئی ملزم وطن واپس آتا ہے اور جہاز سے اترتا ہے تو اس کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بہت بڑی فوج نہیں چاہئے ہوتی، ایئرپورٹ ایک حساس جگہ ہوتی ہے، ہم وہاں کسی ہجوم کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر عدالت سے نواز شریف کو ضمانت نہیں ملتی تو ہمیں انہیں گرفتار کرنا ہوگا اور میرا خیال ہے کہ وہ خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ماضی میں بھی ایک بار ان کو معلوم تھا کہ انہیں گرفتار ہونا ہے لیکن وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن واپس آگئے تھے۔ برصغیر کے ایک ہی لیڈر ہیں جو گرفتاری سے گھبراتے ہیں، باقی تو میں نے آج تک نہیں سنا کہ کوئی لیڈر گرفتاری سے بھاگے، آپ اسے تعصب کا نام دیں یا جو بھی لیکن سچ تو یہی ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی پر نگران حکومت کی تیاری سے متعلق دوبارہ سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی نے زور دے کر کہا حکومت نواز شریف کی گرفتاری کیلئے تیار ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ کے اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، رانا ثنا اللہ نے سرفراز بگٹی کے بیان کو حد سے تجاوز قرار دیا۔ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، اُن پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کر چکے ہیں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وفاقی وزیرِ داخلہ کا فیصلہ نہیں بلکہ عوام کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔ دریں اثنانگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری پر دیے جانے والے بیان سے متعلق وضاحت پیش کردی۔سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حصہ نواز شریف کو خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے اور وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...