کیئر اسٹارمر کا ای یو سے 'منحرف نہ ہونے کے مطالبہ درست ہے ،کاروباری لیڈرز

27 ستمبر ، 2023

لندن، لوٹن (شہزاد علی)برطانیہ کےسینئر کاروباری رہنماؤں نے کیئر اسٹارمر کے ای یو سے ʼمنحرفʼ نہ ہونے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پالیسی کاروبار اور سرمایہ کاروں کو برطانیہ کی ریگولیٹری بنیادوں پر اعتماد پیدا کرنے کے قابل بنائے گی۔دی گارڈین کے مطابق سینئر کاروباری رہنماؤں اور تجارتی اداروں نے سر کئیر سٹارمر کے ان تبصروں کی حمایت کی ہے کہ برطانیہ کو ماحول سے لے کر روزگار تک کے معیارات پر یورپی یونین سے الگ نہیں ہونا چاہئےتاہم لیبر لیڈر کو کنزرویٹو کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ یہ کہہ کر بریگزٹ کو "انپک" کرنا چاہتے ہیں "۔ گارڈین کو لکھے گئے خط میں درجنوں کاروباری رہنماؤں اور تجارتی اداروں نے بریگزٹ کے مخالف سیاسی شخصیات کے ساتھ اس بات کی توثیق کی جس کو انہوں نے یورپی یونین کے معیارات اور ضوابط کے ساتھ ہم آہنگی کی پالیسی کے طور پر بیان کیا۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں ورجن کے سربراہ پیٹر نورس اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے پال ڈریچسلر شامل تھے، جنھوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی کاروبار اور سرمایہ کاروں کو برطانیہ کی ریگولیٹری بنیادوں پر اعتماد پیدا کرنے کے قابل بنائے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہےاس نقطہ نظر کو اپنانے سے برطانیہ کی کوئی بھی حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے قابل ہو جائے گی کہ برطانیہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ معیارات اور تحفظات، مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں برٹش پولٹری کونسل کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گریفتھس اور گیمبیکا کے چیف ایگزیکٹیو سٹیو برمبلے (یو کے ٹریڈ ایسوسی ایشن فار انسٹرومینٹیشن، کنٹرول، آٹومیشن اور لیبارٹری ٹیکنالوجی) شامل تھے۔ اس خط کا اہتمام بیسٹ فار برطانیہ نے کیا تھا جو کہ اصل میں 2017 میں بریکزٹ کی مخالفت کے لیے شروع کیا گیا تھا۔