چیئرمین پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

27 ستمبر ، 2023

اٹک(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلاءکو اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کیسماعت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں اوراڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اپنے وکلا سے کہوں گا میری منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہونے کے بعد اب اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے۔ ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ ہونے کا بیان دیا اور کہا کہ میں اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذالقرنین کے سامنے بیان دیا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ میری اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔