مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے 4نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

27 ستمبر ، 2023

سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام سے4کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیروہ میں گزشتہ شب تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم یہ ایک ایسا الزام ہے جس کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو ئی ہے ۔