ڈالر مزید سستا ،انٹربنک میں قیمت 289.8روپے ہوگئی

27 ستمبر ، 2023

کراچی (جنگ نیوز )اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالرمزید سستا ہوکر289.8روپے کاہو گیا۔پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو بھی انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹربنک میں ڈالر ایک روپے6 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 80 پیسےکا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ ڈالرکی انٹربنک قیمت بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے کم ہوچکی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپےکم ہوکر 291 روپے ہے۔