صنم جاوید سمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

27 ستمبر ، 2023

لاہور ( این این آئی) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنے رہنما تحریک انصاف صنم جاوید سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ صنم جاویدسوشل ایکٹوسٹ ہے ہوسکتاوہ احتجاج کوکور کرنے گئی ہو،ان ملزمان سے متعلق کوئی خاص کردارمنسوب نہیں کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہاگیا کہ صنم جاویدجب سے گرفتارہیں وہ جیل میں ہیں۔دہشت گردی قوانین کے مطابق چالان مخصوص وقت میں جمع ہونا چاہیے مگرمقدمے کا چالان جمع نہیں ہوسکا۔عدالتی فیصلے کے مطابق صنم جاوید کا کردار شریک ملزمان سے مختلف ہے یہ معاملہ مزید انکوئری کا مطالبہ کرتا ہے،عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرنے کا حکم دیتی ہے۔