لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنے والے سیاستدانوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو تحریری جواب کیلئے2اکتوبر تک آخری مہلت د یتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا مذاق بنایاہوا ہے، مہینہ ہوگیا درخواست کا جواب نہیں دیا ، آج ہی فیصلہ کرد یتے ہیں ۔گذشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری تنویر سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،صرف ایک شخصیت کیخلاف کارروائی کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف کو نااہل قرار دیا گیا، کسی دوسرے رکن اسمبلی کیخلاف شکایت درج نہیں کی گئی ،تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف یکساں کاروائی ہونی چاہیے ۔ عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر وکیل الیکشن کمیشن کی سرزنش اور اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایاہوا ہے، ایک مہینہ ہوگیا اس درخواست کا جواب نہیں دیا، آج ہی اس درخواست پر فیصلہ کرد یتے ہیں ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے معذرت کرتے ہوئے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن وکیل کو 2 اکتوبر تک جواب کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...