مقبوضہ کشمیرمیں 10کشمیری نظربندوں کی درخواست ضمانت مسترد

27 ستمبر ، 2023

سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے سرینگر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر حریت پسند تنظیموں سے وابستہ 10کشمیری نوجوانوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ان تمام نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ بھارتی پولیس نے انہیں رواں سال جولائی میں ایک ریستوران سے گرفتار کیا تھا۔