سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے، خورشید شاہ

27 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی،2014میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیئے گئے۔