زراعت و کان کنی کے شعبوں میں چینی تجربات سے استعفادہ کریں گے، سنجرانی

27 ستمبر ، 2023

اسلام آبار (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ زراعت، کان کنی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استعفادہ کریں گے،”پاک چین اقتصادی راہداری“ منصوبے کی بدولت مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں چین کے سفیر جیانگ زائیڈانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔