پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع

27 ستمبر ، 2023

لاہور ( این این آئی) انسداددہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پی ٹی ائی رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔انھیں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام عائد ہے،وہ نو مئی جلائو گھیرائو کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں،مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ عدالت نےجوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔