ایف آئی اےکی کارروائی کرپشن میں ملوث 4ملزمان گرفتار

27 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کا کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایاکہ گرفتار ملزمان نے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کر دیا۔