اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس اور190ملین پونڈ سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں12اکتوبر تک توسیع کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشری ٰبی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور190ملین پونڈ سکینڈل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ ان کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے۔ دوران سماعت لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بیان دیا تھا کہ فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ۔ لطیف کھوسہ نے 190ملین پونڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا عدالت میں حوالہ دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنے یا نہ کرنے پر دلائل طلب کیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ان سے بیان لے لیتے ہیں کہ یہ بشریٰ بی بی کوگرفتار نہیں کرنا چاہتے، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر میرٹ پر درخواست ضمانت خارج ہوجائے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف...
راولپنڈی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے سب پر...
کراچی سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا...
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کی سرکاری نیوز ایجنسیز پر مشتمل یونین آف نیوز ایجنسیز او آئی...
سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام...