تحقیقات کے دوران نیب افسران کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

27 ستمبر ، 2023

پشاور ( نیوز ایجنسیاں) نیب نے انکوائری اور تحقیقات کے دوران افسران کے میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ذرائع کے مطابق انکوائری اور تحقیقات کے دوران نیب افسران معلومات میڈیا کو نہیں دیں گے، معلومات شیئر کرنے میں ملوث افسران کو 2 سال سزا ہوگی، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم میں اس شق کو برقرار رکھا ہے۔نیب قانون کے مطابق جب تک ریفرنس دائر نہیں ہوتا کسی قسم کی معلومات میڈیا کو نہ دی جائے، نیب نے تمام افسران کو قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔